Add To collaction

01-Aug-2022 آج لیکھنی کی کہانی - میرا محبوب

بسم ﷲ الرحمن الرحیم
 
حقیقی محبت
سمیہ عامر خان 

فائزے یہ لڑکیاں موتیوں اور ہیروں جیسی ہوتی ہے۔۔۔ یہ موتیوں کی لڑیاں ایک بار بکھر جاۓ تو انہیں کتنا بھی پہلے جیسا خوبصورتی اور شادابی سے پرویا جاۓ۔۔۔۔ نہیں پرو سکتے کیونکہ یہ پوری طرح سے ٹوٹ اور بکھر چکی ہوتی ہے۔۔۔ ٹھیک اسی طرح جب کوئی لڑکی اپنا ضمیر ، اپنی خودی ، کھوچکے تو وہ اپنے آپ کو دوبارہ نہیں جوڑ سکتی۔ لڑکیوں کی خودی ، ان کا ضمیر ہی ان کی 'لڑی' ان کی موتیوں کی مالا ہوتا ہے۔۔۔۔ جب یہ مالا اور لڑی ناسمجھی ،نادانی اور خواہشات کی بھینٹ چڑھا دیا جاۓ تو وہ لڑکی ہیرا اور موتیوں کی لڑیوں جیسی نازک ، متانت ، صبر و تحمل والی نہیں رہ پاتی ۔

فائزے میں نے انگلینڈ میں دوران کورس خودی اور ضمیر کی اہمیت کو سمجھا وہاں میں نے فانی اور لافانی محبت ، محبت کے حقیقی پھول اور میری حقیقی محبوب کو پہچانا ۔۔۔۔پارس نے ایک پر سکون سانس لیتے ہوئے کہا."

"اوہہہہہہہ ۔۔۔۔ہماری پارس تو انگلینڈ جاکر بڑی فلسفی ہوگئ۔"فائزہ نے ہلکی سی مسکراہٹ اور تجسس سے کہا۔"

"جانتی ہو فائزہ یہ جو اس جہاں میں دو محبت کرنے والے محبوب ہوتے ہے نہ وہ فانی محبت کرتے ہے ۔۔۔۔" گہری سانس بھرتے ہوۓ پارس نے کہا۔

"پوچھو نا کیوں۔۔؟".... پارس نے فائزہ سے کہا۔۔

"کیوں"؟ فائزہ نے تجسس سے پوچھا۔۔۔۔

"کیوں کہ وہ دونوں ایک دوسرے کو گلاب کا پھول دیتے ہے اپنی محبت کی شہادت (گواہی)کے لئے ..." پارس نے پر سوچ انداز میں کہا۔

"کیوں بھئی تم ایسا کیوں کہتی ہو ؟ گلاب کا پھول تو محبت کی نشانی ہوتا رہا ہے صدیوں سے"۔۔۔ فائزہ نے پارس کو ٹوکتے ہوۓ کہا۔

پارس "ہاں!!۔۔۔۔ پر یہ فانی محبت کی نشانی ہے ۔۔۔ کیوں کے وہ لوگ جانتے ہے کہ اس محبت میں انھیں ناکامی ملے گی وہ اسی لئے تو کانٹے والے پھول کا انتخاب کرتے ہے وہ پہلے مرہم دیتےہںے پھر زخم لیتے ہیں."

"تم کیا کہنا چاہتی ہو ؟ فانی محبت۔۔۔کیا ہے یہ ؟!" فائزہ نے پر تجسس انداز میں پوچھا۔

پارس "ہاں فائزہ فانی محبت ۔۔۔۔ جسمیں پہلے تو بہار کا موسم ہوتا ہے اور پھر خزاں کا موسم ، جسمیں پہلے پھول ہوتے ہے پھر کانٹے ہی کانٹے ، روشنی اور پھر اندھیرا ، اور زخم ہی زخم ہوتے ہے ۔۔۔۔۔
اسکے برعکس لا فانی محبت بہت ہی اچھی ہوتی ہے  فائزہ"....
لافانی محبت !!!!؟ وہ کیا اور کیسی ہوتی ہے پارس؟؟؟؟؟ فائزہ نے حیرت سے پوچھا۔

"ہاں فائزے ۔۔۔۔ لافانی محبت جو اس جہاں اور اس جہاں دونوں کو سنوارتی ہے ، جسمیں روشنی ہی روشنی ہوتی ہے ، جسمیں بہار کا ہی موسم ہوتا ہے ، جسمیں زخم نہیں ہوتے ، جو خالص اپنے حقیقی محبوب یعنی رب کی رضا پر مبنی ہوتی ہے۔اور جانتی ہو فائزہ اس محبت کی نشانی کیا ہوتی ہے؟" پارس نے فائزہ کی طرف دیکھتے ہوۓ کہا ۔
فائزہ "نہیں ۔ بتاؤ نا تم ؟" 

"نصیحتوں کے پھول ، تاکہ کبھی اس محبت میں زخم یا اداسی ملیں تو نصیحتوں کا مرہم لگالیا جائے تاکہ غم اور اداسیاں طویل نہ ہو ۔

اور اس محبت میں ایک دوسرے کے لیے دعاؤں میں جنت کا ابدی ساتھ مانگا جاتا ہے ۔۔۔۔ یہ محبت جسے مل جائے وہ سچ میں بہت خوش نصیب ہوتا ہے ، رب کے قریب ہوتا ہے ، اور اپنے محبوب کا وفادار ، سچا اور خالص اپنے محبوب کا مسافر ہوتا ہے ، اسکی دنیا بھی جنت کا ایک حصہ بن جاتی ہے۔" "فائزه ۔۔۔۔ یہ دو لافانی محبت کرنے والے جانتی ہو ایک دوسرے کو کونسا پھول دیتے ہے ...."

 "کونسا ؟" فائزہ نے پارس سے پوچھا۔

"نصیحتوں اور دعاؤں کا پھول تاکہ ایک دوسرے کی دنیا اور آخرت کو سنوارے اور کامیاب بنائے۔" "فائزه جب تم کبھی محبت کرو نا تا تو لافانی محبت اور خالص محبت کرنا اپنے رب کی رضا کی خاطر کرنا کیونکہ رب کا چناؤ دنیا کے چناؤ جیسا نہیں ہوتا اگر تم حقیقی محبت ابدی محبت جنت تک کا ساتھ چاہتی ہو تو رب کے چناؤ کو قبول کرنا تو رب اس محبت کو لا فانی محبت بنادے گا اور تمہارا اور تمہارے محبوب کا ساتھ ابدی ہوگا ہمیشہ کا ساتھ ختم نہ ہونے والا ساتھ پارس نے فائزہ کا ہاتھ تھامتے ہوۓ گہری سانس لیتے ہوئے کہا۔ 


   13
10 Comments

Maria akram khan

14-Sep-2022 12:56 AM

Awesome 👍👍

Reply

Khan

03-Aug-2022 05:11 PM

Nice

Reply

Saba Rahman

03-Aug-2022 11:58 AM

Nice

Reply